لاہور کے علاقے چوہنگ میں 2 رکشا ڈرائیوروں نے 22 اگست کی رات ماں بیٹی کو ویرانے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ایک بہادر شہری نے دونوں متاثرہ خواتین کو ریسکیو کیا۔
کار سوار عباس اس وقت وہاں سے گزر رہے تھے، جنہوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں خواتین کو ریسکیو کیا۔
اگر عباس وہاں نہ پہنچتے تو ملزم شاید کبھی بھی گرفتار نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں تین روز پہلے زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی کے موقع سے بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
22 اگست کی رات رکشہ ڈرائیور اور اس کا ساتھی میلسی سے لاہور پہنچنے والی خاتون اور اس کی بیٹی کو منزل پر چھوڑنے کے بجائے ویرانے میں لے گئے تھے، جہاں انہوں نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے دونوں ملزمان ریمانڈ پر ہیں۔
Comments are closed.