بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

لاہور میں بارش ہوتے ہی شاہنواز دھانی کو بلاول بھٹو کا جملہ یاد آگیا

لاہور میں موسلادھار بارش ہوتے ہی پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو بلاول بھٹو کا مشہور زمانہ جملہ یاد آگیا۔

کرکٹر شاہنواز دھانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں جہاں وہ اکثر دلچسپ مواد بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

فاسٹ بولر کو اس مرتبہ لاہور کی بارش میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کا ماضی میں دیا گیا بیان یاد آیا تو انہوں نے اس سے متعلق تصویر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہنواز دھانی نے بارش کے موسم کے دوران لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تصویر شیئر کی ہے۔

شاہنواز دھانی نے بارش کے پانی میں چلتے ہوئے لکھا کہ ’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں بلاول بھٹو نے بھی اس طرح کا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 266 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، نشتر ٹاؤن میں 258 ملی میٹر، گلشن راوی میں 251 اور جوہر ٹاؤن میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.