منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

لاہور میں بارش، کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان

لاہور کے مختلف علاقوں سمیت پاکپتن، کمالیہ اور قصور میں صبح سویرے موسلادھار بارش ہوئی، کراچی میں بھی آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ بارکھان، سبی، ژوب، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں چند مقامات پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.