بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں آٹا چکی مالکان نے قیمتیں بڑھا دیں

لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔

آٹا چکی مالکان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چکی آٹا کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کے بعد چکی آٹے کی نئی قیمت فی کلو 98 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چکی آٹا مالکان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چکی آٹے کی نئی قیمتیں آج سے ہی لاگو ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث چکی آٹا کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.