پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق لاہور میں آج مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی، صرف مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت ہے۔
پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور میں ہفتے اور اتوار کو دو روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
لاک ڈاؤن کے دوران گروسری اسٹورز، پھل سبزی اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، پٹرول پمپ اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔
اس کے علاوہ شہر کی دیگر تمام بڑی چھوٹی مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔
Comments are closed.