جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

لاہور میں انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کرمنل نیٹ ورک کا انکشاف

لاہور میں انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کرمنل نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے نیٹ ورک کے مرکزی ملزم افتخار رسول کو دھر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد منی لانڈرنگ سیل نے کارروائی کے دوران انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کرمنل نیٹ ورک کے مرکزی ملزم  کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک ملزم افتخار رسول کی سربراہی میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا جس کا ریکارڈ ایف آئی اے کو مل گیا ہے۔

گارڈن ٹاؤن لاہور کے رہائشی ملزم افتخار رسول نے شریک ملزم قیصر مشتاق اور عاصم حسین سے مل کر منی لانڈرنگ کی۔

ملزم افتخار رسول نے منی لانڈرنگ کیلئے 41 جعلی کمپنیاں بنا رکھی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.