لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر بسیں چلانے سے انکار کر دیا۔
ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ ہمارے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پورے کیے جائیں۔
ڈرائیوروں نے گجومتی اسٹیشن پر بسیں روک دیں اور مسافروں کو بس سے اتار دیا گیا۔
میٹرو بس کے انچارج وزیر شاہ نے کہا کہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں، آئندہ ماہ نئی میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انچارج میٹرو بس سروس نے کہا کہ نئے کنٹریکٹر نے نئے ڈرائیوروں کی بھرتیاں شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.