لاہور کے علاقے ڈیفنس میں منشیات کی رقم کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق قتل کی واردات 2 بھائیوں نے مل کر انجام دی ہے، دونوں بھائیوں نے اپنے دوست وقاص کو گھر بلایا تھا۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص پہنچا تو جبران نامی ملزم نے فائرنگ کر کے گاڑی میں ہی اسے قتل کر دیا، قتل پیسے کے لین دین پر ہوا ہے۔
لاہور پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتول وقاص منشیات فروخت کرتا تھا، ملزم جبران نے وقاص سے لاکھوں روپے کی منشیات لے رکھی تھی۔
لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم جبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جائے واردات سے شواہد جمع کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.