لاہور پولیس نے ستو کتلہ سے گھریلو ملازم بچے اور بچی پر تشدد کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے مطابق گھریلو ملازم بچے اور بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی سے تفتیش کر رہے ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیا گیا تھا، ستوکتلہ میں تشدد کے شکار گھریلو ملازم بچے اور بچی کو بازیاب کروالیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھر کے مالکان نے ملازم بچے اور بچی پر تشدد کیا تھا، بچے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.