بدھ 19؍صفر المظفر 1445ھ6؍ستمبر 2023ء

لاہور: مدرسے میں قاری نے بچے پر تشدد کرتے ہوئے اسے پنکھے پر اچھال دیا

لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک مدرسے کے پرنسپل اور قاری نے 10 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہوا میں اچھال دیا جس سے بچے کا سر پنکھے سے جا ٹکرایا اور اس کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مدرسے کے پرنسپل سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

10سالہ طالب علم فیضان کے والد عامر نے پولیس کو بتایا کہ مدرسے کے پرنسپل قاری عبدالودود، میڈم صوبیہ، ماسٹر عظیم اور قاری حبیب نے اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران قاری نے مبینہ طور پر بچے کو پکڑ کر اچھالا جس سے اس کا سر پنکھے سے جا ٹکرایا اور اس کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

مدرسہ انتظامیہ نے انہیں بتانے کی بجائے خود ہی بچےکو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قاری عبدالودود، عظیم اور قاری حبیب کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.