لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے کیس میں پولیس نے مقدمے کا چالان تیار کرلیا ، چالان میں ملزم عزیز الرحمٰن کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع پراسیکیوشن کے مطابق چالان میں ملزم عزیز الرحمٰن کے 5بیٹوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کیس میں مدعی صابر شاہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرایا جائے گا،جہاں پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کا حکم دے گی۔
Comments are closed.