چیف سیکریٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ صحت کے 7 افسروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا، افسروں پر اختیارات سے تجاوز اور جعلی فرمز کو ٹھیکوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، یہ کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ مرتب کر کے پیش کرے گی۔
جن افسروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا، ان میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈویلپمنٹ عمر فاروق علوی، ٹیکنیکل سیکریٹری عاصم الطاف، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد نعیم، ڈائریکٹر آؤٹ سورس احسن نسیم، پراجیکٹ منیجر پی ایم یو عمیر انجم، فیضان رحیم اور محمد ندیم شامل ہیں۔
Comments are closed.