daty hookup hookup Vincentown New Jersey free messege hookup sites hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک

لاہور میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سی آئی اے حکام ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جارہے تھے کہ اس دوران ملزم کو چھڑانے کے لیے اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

ہلاک ملزم سے متعلق پولیس نے کہا کہ یہ کمسن بچے کے اغوا میں ملوث تھا، 5 روز قبل بچے کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کا مرکزی ملزم پہلے ہی مقابلے میں مارا جاچکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.