لاہور کے علاقے چوہنگ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئی ماں بیٹی نے پولیس کو بیان قلم بند کرا دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی حافظِ قرآن اور اس کی ماں دل کی مریضہ ہے۔
متاثرہ خاتون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ رکشہ والے سے لاہور کے علاقے ٹھوکر سے صدر تک جانے کا کرایہ 3 سو روپے طے ہوا۔
بیان میں خاتون نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ لاہور آئی تھی، راستے کا پتہ نہیں تھا، ڈرائیور اور اس کا ساتھی رکشہ ایک رہائشی اسکیم میں لے گئے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے ویرانے میں گن پوائنٹ پر رکشے سے اتارا، میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری بیٹی سے زیادتی نہ کریں، مگر ملزمان نے ہاتھ جوڑنے کے باوجود زیادتی کی۔
ماں بیٹی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کار سوار عباس کے آنے پر ملزمان ہمیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، عباس نے فوری طور پر پولیس کو بتایا جو ہمیں اسپتال لے گئی۔
واضح رہے کہ متاثرہ ماں بیٹی میلسی سے لاہور آئی تھیں، دونوں سے زیادتی کا واقعہ 22 اگست کی رات پیش آیا تھا، زیادتی کے بعد دونوں کی بھاگتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔
Comments are closed.