لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، متاثرہ خواتین نے دونوں ملزمان عمر فاروق اور منصب کو شناخت کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں شناخت پریڈ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں متاثرہ خواتین نے ملزمان کو شناخت کیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 30 اگست کو طلب کرلیا۔
ملزمان نے 22 اگست کو ماں بیٹی سے زیادتی کی تھی۔
Comments are closed.