لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے کیس میں پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں سقم سامنے آگئے، زیادتی کے ساتھ لوٹ مار پر ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعہ نہ لگائی گئی۔
ذرائع کے مطابق عینی شاہد کے باوجود ایف آئی آر سے اس کا نام بھی غائب ہے، واقعے کے بارے میں ون فائیو پر فون کرنے والے شہادتی کا ذکر بھی غائب ہے جبکہ گن پوائنٹ پر اغواء کی دفعہ بھی ایف آئی آر میں موجود نہیں۔
گن پوائنٹ پر زیادتی کے باوجود ایف آئی آر میں پستول کا ذکر بھی نہیں، ایف آئی آر میں صرف زیادتی کی دفعہ لگائی گئی ہے۔
اس متعلق قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر میں خامیوں کے باعث ملزمان کو سزا دلوانے میں مشکل ہوگی، ضمنی میں دفعات کے اندراج اور شہادت شامل کرنے پر ملزمان کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.