بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی

لاہور میں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی، لیسکو کے کوٹے میں 400 میگاواٹ کا اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر سسٹم میں 1500میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی، لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق اب مجبوری میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ دیہات اور چھوٹے شہروں میں دس دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید پر صنعتیں اور دفاتر بند ہونے سے بجلی کی طلب میں کمی کا امکان ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق عید پر لوڈشیڈنگ سے عارضی نجات مل جائے گی، عید پر شہریوں کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.