لاہور کے رہائشی محمد لطیف اللّٰہ نے 100 برس کی بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے آج اپنی تیسری پیڑھی کے ساتھ 101ویں سالگرہ منائی۔
خوشی کے موقع پر محمد لطیف کا استقبال دھوم دھام سے کیا گیا۔ ہیپی برٹھ ڈے کی دھن پر محمد لطیف کو ان کے بیٹوں نے گاڑی سے اتارا۔ پھول اور پیسے نچھاور کیے، پوتوں نے اپنے دادا کو تلے والے ہار پہنائے۔
قریبی دوست احباب بھی خوشی میں شریک ہوئے۔ پرپوتے نے اپنے بڑا دادا کی سالگرہ اپنے جذبات کا اظہار الفاظ میں کیا جبکہ بیٹے نے اپنے باپ کے لیے نغمہ گنگنایا۔
محمد لطیف نے اپنی اولاد، پوتے اور پرپوتوں کے ساتھ 101ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر محمد لطیف کے بڑے بیٹے ارشاد بن انجم کا کہنا تھا کہ باپ کی دی نصیحت پر چل رہے ہیں۔ تعلیم، محنت اور سادگی کا درس ہمارے باپ نے ہمیشہ دیا۔
محمد لطیف کی فیملی کا کہنا تھا کہ ان کی دعا ہے، ان پر باپ کا سایہ ہمیشہ قائم رہے، وہ بھی اپنے والد جیسے باپ بنیں۔
Comments are closed.