پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے گھر کی چھت پر بچے اور بچیوں کے لیے قائم کرکٹ اکیڈمی کو حیران کن قرار دے دیا۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ان کرکٹرز کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں معائنے اور پھر ڈویلپمنٹ کی پیشکش کر دی۔
کرکٹ کوچ شہزاد قریشی نے اپنے گھر کی چھت پر نیٹ لگا کر اپنے بیٹے بیٹیوں کے علاوہ محلے کے دیگر بچوں کے لیے کرکٹ سکھانے کا انتظام کیا ہوا ہے۔
اپنی نوعیت کی اس منفرد کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید بھی ٹیلنٹ کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔
انہوں نے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا اور متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ان کرکٹرز کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں معائنے اور پھر ڈویلپمنٹ کی پیشکش کر دی۔
ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کوچ شہزاد قریشی نے ثابت کیا کہ کرکٹ سکھانے کا شوق کہیں بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔
ادھر ان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے انہیں حوصلہ افزائی ملی، جس کے بعد ان کا خواب پورا ہوگیا۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت پر کرکٹ سیکھنے والے بچوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر بلایا جائے گا جہاں ان کی صلاحیتیوں کا جائزہ لے کر انہیں ڈویلپ کر کے دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔
Comments are closed.