منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا نے دل جیت لیے

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کی ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ ویسا دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد ڈگ آؤٹ میں صفائی کر رہے ہیں۔

ڈیوڈ ویسا قذافی اسٹیڈیم میں اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں اٹھا رہے ہیں، انہوں نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں ڈال دیں۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 110 رنز سے شکست دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 90 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.