کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرا دیا۔
پہلے لاہور کی بیٹنگ کے دوران ہاتھ آیا میچ کوئٹہ کے ہاتھ سے نکلا، پھر ہدف کے تعاقب میں بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں بہت غلطیاں کیں۔ ہماری بولنگ اور بیٹنگ اچھی نہیں ہوئی۔
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ آج بھی غلطی کی گنجائش نہیں تھی، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.