جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

لاہور قلندرز سے شکست کے بعد بابر اعظم کا تبصرہ

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بولنگ اچھی نہیں ہوسکی، اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔

لاہور میں لاہور قلندرز کے خلاف دوسرے ایلمینٹر میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ مزہ آیا بدقسمتی سے آگے نہیں جاسکے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لیے جوگول بنایا تھا وہ حاصل کیا انجوائے کیا، لیکن انفرادی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کی کارکردگی کی اہمیت ہوتی ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ گروم کر رہی ہے، صائم ایوب اور محمد حارث سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ نوجوان مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ میری وکٹ غلط وقت پر گری، لاہور قلندرز کو کریڈٹ دینا چاہیے، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے ایلمنیٹر میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث کو پلان کے مطابق کھلاتے رہے ہیں، اُس نے بیٹنگ نمبر میں تبدیلی کو مثبت انداز میں لیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو بیٹنگ نمبر سے فرق نہیں پڑتا، محمد حارث کو ہمیشہ یہی بتاتا ہوں کہ اننگز کو لمبی کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پلیئرز کا آگے آنا بہت اچھی بات ہے، پی ایس ایل میں ہر سال نئے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ صرف لاہور میں نہیں ملتان کراچی اور راولپنڈی میں بھی سپورٹ ملی، ہر جگہ مجھے سپورٹ ملتی ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.