پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے اعلان پر فاسٹ بولر محمد عامر خوش ہوگئے۔
لاہور قلندرز انتظامیہ نے اپنی ٹیم کے بولر زمان خان کے لیے اعلان کیا کہ ٹیم کی جانب سے آزاد کشمیر میں ان کے لیے ایک گھر تعمیر کیا جائے گا۔
لاہور قلندرز کے چیف آپرینٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے زمان خان کو گھر دینے کا اعلان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی درخواست پر ایک تقریب کے دوران کیا۔
محمد عامر کو لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا یہ اقدام کافی پسند آیا، جس کی انہوں نے بےاتنہا تعریف بھی کی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی اتنظامیہ کی اس بات نے دل جیت لیا ہے۔
Comments are closed.