جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

قتل کے مقدمے کے اشتہاری ملزم کو پولیس نے سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم مستنصر حسین نے 2016ء میں گجرات میں شہری کو قتل کیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا، جسے پاکستان واپسی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلیے گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری ملزمان کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.