لاہور میں قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کے بعد منشا بم کے خلاف مقدمات کی تعداد 78 ہوگئی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز علی ناصر زیدی کے مطابق شہریوں ارسلان، افتخار اور ادریس کی شکایت پر درج مقدمے میں منشا بم کے بیٹے فیصل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
شہریوں نے بتایا کہ منشا بم اور ا س کے بیٹے نے مسلح ہو کر دھمکیاں دیں اور 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشا کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے بیٹے فیصل اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے منشا بم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، منشا بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف ماضی میں بھی بیسیوں مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.