لاہور کی سیشن عدالت میں ججز گیٹ سے ایلیٹ فورس کے جعلی اہلکار کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم شوکت علی کو گرفتار کرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا ہے۔
سیشن کورٹ کے سیکیورٹی انچارج کے مطابق ملزم کے قبضے سے آٹو میٹک رائفل، 49 گولیاں اور 2 میگزین بھی برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے ایلیٹ فورس کی یونیفارم پہن رکھی تھی، ملزم کو ججز گیٹ سے داخلے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.