عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور آنے والے غیر ملکی صحافی سے ایئر پورٹ پر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
صحافی اسٹیون بٹلر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے تقریباً 8 گھنٹے روکے رکھا۔
اسٹیون بٹلر کی آمد پر ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے وفاقی وزارتِ داخلہ سے رابطہ کیا۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بعد صحافی اسٹیون بٹلر کو داخلے کی اجازت مل گئی۔
پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیون بٹلر کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا، مذکورہ صحافی کو 2019ء میں پاکستان آنے پر ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
اسٹیون بٹلر صحافیوں کے تحفظ کی غیر ملکی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے عہدے دار ہیں۔
Comments are closed.