معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 15سال سے فی کس آمدن میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ اس صوبے سے متعلق بات برابری کی کرتے ہیں۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سےمعاشی ماہرین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کورونا نے معیشت کو نقصان پہنچایا، جس کی ریکوری کے لیے بہت وقت درکار ہوگا۔
سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ خوشحالی کی بات کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے اتنی کوششوں کے بعد بھی بلوچستان میں بیروزگاری سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں اب تک فی کس آمدن میں اضافہ نہیں ہوا، ایسے سلوک سے معاشرہ کیسے خوشحال ہوگا؟
معاشی ماہر شاہد کاردار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے، ایک اندازے کے مطابق 50 ہزار سے زیادہ لوگوں نے نوکریاں گنوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت کوشش کی گئی کہ مزدور طبقے کی مدد کی جائے لیکن وہ کافی نہیں تھی۔
Comments are closed.