بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور صرف نواز شریف کا ہے: حنا پرویز بٹ

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ لاہور صرف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے لاہور کے این اے 133 کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ’تمام لیگی شیروں کو مسلم لیگ ن کی این اے 133 میں فتح بہت بہت مبارک ہو۔‘

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ’مخالف امیدوار نے پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے کی بھرپور کوشش کی لیکن لاہور نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ لاہور صرف نواز شریف کا ہے۔‘

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 133لاہور پر کامیابی پر جذباتی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’شیر اک واری فیر۔‘

واضح رہے کہ این اے 133 کے 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک نے 46 ہزار 811 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

اسی نشست پر پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.