لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سینئر صحافی عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا، عامر میر ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر میر آج کل اپنا ویب چینل چلاتے ہیں۔
لاہور سے ہی صحافی عمران شفقت کو بھی ایف آئی اے سائبرکرائم نے حراست میں لیا ہے۔
Comments are closed.