لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں ٹریفک وارڈنز نے شہری سے بدتمیزی کی اور اسے دھکے دیے۔ وارڈنز کو معطل کردیا گیا۔
لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی نوجوان اور خاتون سے بدتمیری کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ایک شہری کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا کررہے ہیں۔
سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟، اس بات پر لاہور میں ٹریفک وارڈنز کار سوار نوجوان پر پل پڑے۔
ایک وارڈن نے اچانک گاڑی کا دروازہ نوجوان کو دے مارا اور بدتمیزی بھی کی۔
نوجوان کے ساتھ موجود خاتون وارڈنز کو روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وارڈنز نوجوان کو دھکے دیتے رہے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے واقعے میں ملوث ٹریفک وارڈن شاہد اور ٹریفک اسسٹنٹ منور کو معطل کردیا ہے۔
Comments are closed.