لاہور کے دریائے راوی میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے شہریوں کو کشتی چلانے سے روک دیا گیا۔
اس حوالے سے ریسکیو اسٹاف کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں 22 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، ریسکیو اہلکاروں سمیت تمام ضروری سامان موجود ہے۔
ریسکیو اسٹاف نے بتایا ہے کہ راوی کے کنارے سے آبادیوں کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پی ڈی ایم اے نے آئندہ آنے والے دنوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود لوگ تاحال دریائے راوی کے کنارے آباد ہیں۔
آبادی اور لوگوں کے مویشی محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے کوئی بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں آج سے 29 جولائی کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.