لاہور پولیس نے شہریوں سے 65 کروڑ روپے لوٹنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق پولیس انتہائی مطلوب ملزم عبدالغفار قیصرانی کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عبدالغفار پر دھوکا دہی کے 17 مقدمات درج ہیں، اس نے شہریوں سے 65 کروڑ روپے لوٹے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم عبدالغفار قیصرانی کنسٹرکشن کے ٹھیکے دلوانے کے لیے فراڈ کرتا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.