بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: شہباز شریف کے وزیرِ اعظم بننے کے بینرز آویزاں

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے وزیرِ اعظم بننے کے بینرز آویزاں کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آویزاں کیے گئے بینرز پر ’’ان شاء اللّٰہ وزیرِ اعظم پاکستان‘‘ لکھا ہوا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتساب عدالت لاہور کے باہر آویزاں کیے گئے بینرز پر ’’وقت کی مجبوری ہے، شہباز شریف ضروری ہے‘‘ کا نعرہ بھی درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.