لاہور کے علاقے گلبرگ میں رات گئے شاپنگ پلازا میں لگنے والی خطر ناک آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں اور 60 اہلکاروں نےامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
دوسری جانب دکانداروں نے تھانہ گلبرگ میں انتظامیہ اور مالکان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی۔
یاد رہے کہ آگ کے باعث تاجروں اور دکانداروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا، آگ سے چار منزلہ عمارت مکمل تباہ ہوگئی، 400 سے زائد دکانیں اور بےشمار کاؤنٹرز جل کر خاکستر ہوگئے۔
ترجمان کا بتانا تھا کہ فائر آپریشن میں اسنارکل اور ایریل پلیٹ فارم اسپیشل فائر وہیکل بھی موجود تھیں جبکہ قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو کی ٹیمیں منگوائی گئی تھیں۔
فائر آفیسر عمران رامے کا کہنا ہے کہ پہلے فلور پر لگنے والی آگ نے دوسرے اور تیسرے فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں 400 سے زائد دکانیں قائم تھیں، جن میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں۔
Comments are closed.