بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: شاپنگ پلازا میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

لاہور کے علاقے گلبرگ میں شاپنگ پلازا میں لگی خطر ناک آگ 3 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جا سکی،  تاجروں اور دکانداروں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق 25 گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 50 فائر فائٹر اور 60 ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فائر آپریشن میں اسنارکل اور ایریل پلیٹ فارم اسپیشل فائر وہیکل بھی موجود ہیں جبکہ قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو کی ٹیمیں منگوا لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلی منزل پر لگی آگ بجھا دی گئی ہے، آگ سے پلازا کا دوسرا اور تیسرا فلور مکمل طور پر جل گیا ہے۔

فائر آفیسر عمران رامے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کو 3 گھنٹے سے زائد ہو گئے، پہلے فلور پر لگنے والی آگ نے دوسرے اور تیسرے فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں 400 سے زائد دکانیں قائم ہیں، جن میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اے گریڈ کی آگ ہے، آگ بجھانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، آگ بجھا نے میں مزید 4 سے 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.