بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور سے چوری شدہ کار موٹر وے پولیس نے پکڑ لی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لاہور سے چوری شدہ کار اسلام آباد ٹول پلازہ پر پکڑلی، کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق جعلی نمبر آر جی 871 کی پلیٹ لگی ایک کار کو مشکوک ہونے کی بنیاد پر موٹروے پولیس نے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب روکا۔

پوچھ گچھ کے دوران گاڑی چلانے والا شخص فواد خان پولیس کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو پتہ چلا کہ اس گاڑی کا اصل نمبر اے ٹی زیڈ 614 ہے اور یہ لاہور سے چوری شدہ ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 2021 ماڈل کی اس کار کے حوالے سے لاہور کے متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.