لاہور سے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کو آج صبح گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور دیگر بھی گرفتار ہیں۔
Comments are closed.