پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے قطر کے دوحا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز نے فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی شیڈول پرواز کیو آر 629 نے آج صبح مقررہ وقت سے دو منٹ پہلے ہی 9 بج کر 43 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے دوحا کے لئے ٹیک آف کیا۔
طیارہ آدھا سفر طے کر چکا تھا اور منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ پاکستان سے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔
رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو پرواز کراچی لے جانے کا مشورہ دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں لاہور سے دوحا کے 200 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے۔
Comments are closed.