ایئر لائنز نے غیر ملکی پروازوں کےکرائے 2 سے 3 گنا بڑھا دیے، لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا۔
ٹریول ایجنٹس ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو، ورلڈ ٹی20 کپ کے باعث یو اے ای کے مسافروں میں اضافہ ہوا ہے، لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہو گیا، لاہور سے لندن کا کرایہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ تھا، جو اب 3 سے ساڑھے3 لاکھ تک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ابوظبی کا کرایہ 50 ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے ہوگیا۔
Comments are closed.