پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسموگ کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا جس کے تحت نقل وحرکت محدود ہوگی۔
تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیز بند رہیں گے، تاہم آن لائن کلاسز ہوسکیں گی، بازار، دکانیں، جم، سینما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولےجاسکیں گے۔
Comments are closed.