جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند چھائی ہوئی ہے، دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ اور موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور اور نواحی علاقوں میں دھند کا آج بھی راج ہے، دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، ملتان موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک اور ایم الیون سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے کامونکی تک بند کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کے مطابق دھند کے باعث لاہور رنگ روڈ بھی بند کردی گئی ہے، رنگ روڈ اور موٹروے کا ٹریفک کا لوڈ ملتان روڈ، کینال روڈ اور راوی روڈ پر شفٹ ہوگیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.