لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی موسلادھار بارش ہوئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل جم کر برسے، جس کے نتیجے میں موسم سہانا ہوگیا۔
بارش کے باعث راولپنڈی کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب اور نالہ لئی میں طغیانی آگئی، جبکہ واسا کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
مری میں بھی و قفے وقفے سے بارش ہوئی، مظفرآباد اورگر دو نواح میں بھی تیز بارش ہوئی۔
چلاس کے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
کراچی کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں 15جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 17جولائی تک مون سون کا پہلا اسپیل کراچی میں برس سکتا ہے۔
Comments are closed.