لاہور میں سعودی عرب سے تعلیم کے لیے آنے والی میڈیکل کی طالبہ کم عمر ڈرائیور کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔
4 نومبر کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آنے والے میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق کم عمر ڈرائیور نے گاڑی زگ زیگ چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ گاڑی چلانے سے منع کرنے پر اس کم عمر ڈرائیور نے اپنے ماموں اور دیگر افراد کو بلا لیا جنہوں نے کار پر فائرنگ کردی۔
گولی لگنے سے میڈیکل کالج کی طالبہ شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔
میڈیکل کالج کی طالبہ کا خاندان بیٹی کی تعلیم کےلیے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب مقتولہ طالبہ کے اہل خانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ملزمان بااثر ہیں، صلح کےلیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
Comments are closed.