لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ پر خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کے کیس میں متاثرہ خاتون نے 4 ملزمان کو شناخت کر لیا۔
رکشہ سوار متاثرہ خاتون نے چاروں ملزمان عثمان، عرفان، عبدالرحمٰن اور ساجد کو کیمپ جیل لاہور میں شناخت کیا۔
خاتون کے مطابق چاروں لڑکوں نے رکشہ کا پیچھا کیا اور خاتون پر جملے کسے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان مسلسل نازیبا جملے بولتے رہے، اسی دوران ملزم ساجد نے چلتے رکشہ پر چڑھ کر نازیبا حرکت کی اور بھاگ گیا۔
شناخت پریڈ کی رپورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرائی جائے گی جس کے بعد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے طلب کیا جائے گا۔
Comments are closed.