لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار کر لیا گیا۔
لاہور کی انویسٹی گیشن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدد سے ملزم کا خاکہ تیار کر لیا، خاکے کے مطابق ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز میں ملزم کی شناخت سامنے نہیں آ سکی تھی۔
پولیس نے کئی روز سے ویڈیو بنانے والے 4 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ مینارِ پاکستان کے علاقے میں موٹر سائیکل رکشے میں سفر کرنے والی لڑکی کو ایک لڑکے کی جانب سے بیہودہ و غیر اخلاقی حرکات سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
واقعے کی ویڈیو پیچھے سفر کرنے والے موٹر سائیکل سوار کے کیمرے میں محفوظ ہو گئی تھی اور وائرل ہو گئی تھی تاہم ملزم کا چہرہ اس ویڈیو میں نظر نہیں آیا تھا۔
Comments are closed.