بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: دو ہفتے قبل اغوا ہونیوالی طالبہ بازیاب

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن سے دو ہفتے قبل اغوا ہونے والی 19 سال کی طالبہ بازیاب کروالی گئی۔

ڈی آئی جی کامران عادل کے مطابق لڑکی حریم النسا کو لاڑکانہ سے بازیاب کروایا گیا ہے۔

کامران عادل نے بتایا کہ حریم النسا نے پڑھائی پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر چھوڑا تھا۔

لاہور میں شاد باغ کے علاقے سے 10 ویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ کو اغوا کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ حریم کالج سے داتا دربار گئی، وہاں سے نامعلوم خاتون اسے ورغلا کر لاڑکانہ لے گئی تھی۔

کامران عادل نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کو لاڑکانہ سے بازیاب کروایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.