پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہونے والی غیر ملکی پرواز پر لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
لاہور پولیس نے غیر ملکی پرواز پر لیزر لائٹ مارنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ درج کیئے گئے مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
لاہور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لیزر لائٹ سے جہاز کا نشانہ لینے والے نا معلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.