لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں خواجہ سرا کے ہاتھوں رکشہ ڈرائیور قتل ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے قاتل خواجہ سرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سرا کو خواتین سواریوں سے بھیک مانگنے سے منع کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی طرف سے منع کیے جانے پر خواجہ سرا نے حملہ کیا۔
Comments are closed.