لاہور کے جنرل اسپتال میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں، ماں اور بچے صحت مند ہیں۔
جنرل اسپتال کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کی والدہ کا پہلے سے ایک پانچ سال کا بیٹا ہے،یہ خاتون فیروز پور روڈ کی رہائشی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.